انٹر نیشنلتازہ ترین

اسرائیل: سیکیورٹی خدشات کے باعث الجزیرہ کی نشریات پر پابندی میں مزید توسیع

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ٹیلی کام کااتوارکویروشلم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیلی کام کابینہ نے الجزیرہ کوسیکیورٹی خدشات کےباعث مزید45روزکےلیے بند کرنے کی منظوری دےدی گئی۔

الجزیرہ کی نشریات کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ابتداعا35دن کے لیے بند کیا تھا جوکہ ہفتہ کو مدت پوری ہوچکی تھی۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے الجزیرہ چینل کی بندش کے حوالے سے ایک علیحدہ درخواست میں بتایا کہ چینل کی بندش ایک قطری چینل کی بندش کا ہی تسلسل ہے۔

الجزیرہ کو اس پرموقف تھا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے جس سے قومی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچے یاکسی قسم کی لڑائی جھگڑا ہو۔

الجزیرہ چینل کا اسرائیلی کورٹ میں موقف تھا کہ صرف اس چینل کواسرائیل میں بندش کا سامنا ہے جوغزہ میں اسرائیلی فوجی جارحیت کونشرکررہا ہے یا اس پر بات کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button