
لاہور (خبر نگار )یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے فرینچ سینٹر لا ہور کے باہمی اشتراک سے گذشتہ روز سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا جس کی مشترکہ صدارت وا ئس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے اور ڈائریکٹر فرینچ سینٹر لا ہور ایم فیبر س نے کی اور 25 لینگو ئیج کورس (DELF A1 and DELF A2) کا امتحا ن پاس کرنے والے طلبہ کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران رشیدکے علا وہ دونو ں ادا رو ں سے نما ئندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی اپنے طلبہ کو فرینچ زبان سیکھنے اور فرانس کے تعلیمی اداروں میں ہا ئیر ایجو کیشن حا صل کرنے سے متعلقہ سائنٹفک معلو مات دینے کے موا قع بھی مہیا کر رہی ہے۔
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.