پاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار

وزیر اعظم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں تھے، علی پرویز ملک

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایات دی تھیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں بڑھنا چاہیے ، سب کو احساس ہے کہ کچھ عرصے سے ڈبل ڈیجٹ مہنگائی چل رہی ہے، تاہم  آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات کو مد نظر رکھ کر یہ اقدامات کیے گیے۔

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر کم از کم تخواہ ادائیگی کو یقینی بنانے کا معاملہ ہرفورم پر اٹھاوں گا، حکومت کی جانب سے کم سے کم تنخواہ 37 ہزار کی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس18 فیصد سے بڑھانے پر وزیر اعظم نے اتفاق نہیں کیا، مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی بیماری کی علامات ہیں لیکن بیماری نہیں، مہنگائی  بخار ہے مگر کینسر نہیں ہے۔

پاکستان دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا، بدقسمتی سے70  سالوں میں ہم نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور اس دوران بہت سے آئی ایم ایف پروگرام سے گزرے ہیں۔

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button