انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارت: غیر ملکی صحافی بھی مودی سرکار کے نشانے پر

مودی مخالف بھارتی صحافیوں کے بعد اب غیر ملکی صحافی بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگئے۔ ورک پرمٹ میں توسیع نہ ملنے کا بہانہ بنا کر فرانسیسی صحافی سبسٹین فارس کو ملک سے نکل جانے پر مجبور کردیا۔

حساس موضوعات اور آزادی حق پر بات کرنے والے صحافیوں کو حکومتی سرزنش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار غیرملکی صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہر ناجائز حربہ استعمال کر رہی ہے۔

فرانسیسی صحافی نے کہا کہ؛ ” بھارت میں 13 سال گزارنے کے بعد جا رہا ہوں کیونکہ بھارت نے مجھے ورک پرمٹ دینے سے انکار کر دیا ” مارچ میں بتایا گیا کہ مجھے بھارت میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارت کے عام انتخابات کی کوریج کرنے سے بھی مجھے روکا گیا بار ہا پوچھے جانے پر بھی ورک پرمٹ جاری نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button