تعلیمسٹی

پی ایچ ڈی سکالرز کا شعبہ صحافت کی چیئرپرسن ڈاکٹر سلمی امبر کے اعزاز میں عشائیہ

تقریبات سے سماجی، معاشرتی ھم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے سلمیٰ امبر

لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل اباد، شعبہ صحافت کی چئرپرسن ڈاکٹر سلمی امبر کے اعزاز میں شعبہ کے پی ایچ ڈی سکا لرز نے نجی ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام اساتذہ نے شرکت کی۔ شعبہ صحافت کی چیئرپرسن ڈاکٹر سلمی امبر نے تقریب کو سراھتے ہوءے کہا کہ اسطرح کی تقریبات سے سماجی اور معاشرتی ھم اہنگی کے علاوہ باہمی گفت وشنید کو فروغ ملتا ہے جو کہ صحافت کا بنیادی جزو ہے۔ تقریب کے شرکا میں شامل ڈاکٹر اشرف، ڈاکٹر ارم سلطانہ، ڈاکٹر فاختہ، ڈاکٹرثوبیہ اور ذوہیر نے بھی تقریب کو سراھا اور اسے عید کے بعد عید ملن پارٹی قرار دیا۔ ڈاکٹر سلمی امبر نے کہا کہ تحقیقی طلبا کے لیے ضروری ھے کہ اپنی تمام تر توجہ نئے تحقیقی مکالہ جات کی تکمیل اور بعد ازاں انکی تشہیر پر مرکوز کریں تا کہ انے والے دنوں میں ان سے طلبا مستفید ہو سکیں۔ طلبا کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے عثمان نہال، شفیق شریف، فروا بتول اور نعمان کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوے کہا کہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا قابل ستائش ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button