
لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محرم الحرام کے حوالہ سے میو ہسپتال شعبہ ایمرجنسی و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے شعبہ ایمرجنسی، شعبہ میڈیس، سرجری، آرتھوپیڈک، آئی سی یو آپریشن تھیٹرز سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق و دیگر وزراء نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور سٹاف سے استفسار اور ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شعبہ ایمرجنسی میں 40 سے زائد بیڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔ شعبہ ایمرجنسی میں زخمی عزاداروں کو تمام تر طبی امداد دی جائے گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں میئو ہسپتال انتظامیہ اور کنگ ایڈورڈ کی تمام فیکلٹی موجود ہے۔ محرم الحرام ہمیں قربانی، صبر اور اللہ کی رضا پر راضی ہونے کا درس دیتا ہے۔