پاکستانتعلیمسٹیصحت

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے خصوصی طور پر شرکت کی

لاہور (خبرنگار) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیس کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین، رجسٹرار پروفیسر محمد عمران، پروفیسر اسرار الحق طور، پروفیسر عادل اقبال انگلینڈ سے آئے پروفیسر شہزاد شفقت سمیت دیگر کی شرکت۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہآگاہی سیمینار اور واک کا مقصد ہیپاٹائٹس بارے تربیت اور آگاہی دینا ہے، ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض ہے جس کی بروقت تشخیص کے بعد علاج ممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس بارے عام عوام کو بھرپور آگاہی کی ضرورت ہے جس کے لئے میڈیا اور عوامی نمائندوں کا کردار ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ 9 ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کا مفت تشخیص و علاج کیا جاتا ہے جبکہ موزی امراض کے تدارک کے لئے یونیورسٹی میں تسلسل کے ساتھ تربیتی اور آگاہی سیمینارز جاری رہتے ہیں۔سربراہ شعبہ میڈیسن پروفیسر محمد عمران کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس ہونے کی بڑی وجہ غیر معیاری پانی،غیر معیاری خواک اور غیر محفوظ انتقال خون ہے ہمیں چاہیے کہ ہم مستند نظام زندگی اپنائیں اور ہمیشہ تندرست اور توانا رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button