
عزیز آباد تھانے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ میرا ڈسٹرکٹ سینٹرل سے ایک جذباتی لگاؤ ہے، میں نے پولیسنگ کا آغاز ڈسٹرکٹ سینٹرل سے کیا تھا۔
ماڈرن پولیسنگ میں سی سی ٹی وی کا کردار بہت اہم ہے، جب تک سیف سٹی پراجیکٹ مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک عوام کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے انتہائی اہم ہیں۔
پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، باقی کیسز کی نوعیت مختلف ہے، 5 میں سے 3 کیس ہمارے پاس ہیں، ایک کیس ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے حل کرلیا ہے۔
کراچی میں 965 سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران نے 65 برسوں میں جام شہادت نوش کیا، سندھ پولیس عوام کے سکون اور حفاظت کے لیے تیار ہے، شہدا کے بچے ہمارے اپنے ہیں، ان کی شادی اور تعلیم کے اخراجات سندھ پولیس اٹھائے گی۔