انٹر نیشنلتازہ ترین
اسماعیل ہنیہ شہید کو خراج تحسین پیش کرنے پرامام مسجد اقصیٰ گرفتار

عرب میڈیا کے مطابق امام مسجد اقصیٰ اور ہائر اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صابری نے نماز جمعہ کے خطبے میں شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کیا تھا جس کی پاداش میں ا سرائیلی پولیس نے نماز کے بعد بیت المقدس کے مضافات میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے بعد شیخ عکرمہ صابری کو مسقوبیہ کے حراستی مرکز میں لے جایا گیا۔
گرفتاری سے قبل امام مسجد اقصیٰ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیرداخلہ ایتمار بن گویر اور وزیر قومی سلامتی موشے اربیل کی جانب سے ان پر لگائے گئے اشتعال انگیزی کے الزامات غلط ہیں۔
میں نے خطبہ جمعہ میں مذہبی نقطہ نگاہ سے خراج تحسین پیش کیا تھا تو یہ اشتعال انگیزی کیسے ہوگئی؟