سٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کی کوتھم جوہر ٹاؤن آمد

بیرون ملک شیف کی بڑی مانگ، قدر ہے، صوبائی وزیر صحت

سٹوڈنٹس شیف کی مہارت حاصل کرکے بیرون ملک قیمتی زرمبادلہ کما سکتے ہیں، خواجہ عمران نذیر

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM) جوہر ٹاؤن آمد۔دو روزی گرینڈ کِلنری (culinary) شو کی اختتامی تقریب میں بطور بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوتھم کے سٹوڈنٹس کی مختلف پکوان میں مہارت دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔سٹوڈنٹس اپنی مہارت لگن سے سیکھیں، نام پیدا کریں۔مختلف پکوان میں مہارت حاصل کرکے ہمارے شیف بیرون ملک قیمتی زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ماہر شیف کی بڑی مانگ اور قدر ہے۔شیف کی مہارت حاصل کرکے روزگار میں خودکفیل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس ہمارے مسقبل کے ہیروز ہیں، ہمیں اپنے محسنوں، ہیروز کی قدر کرنی چاہیے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ
شیف کی مہارت حاصل کرنے والے افراد کے لئے روزگار کے سلسلہ میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے بات کروں گا۔صوبائی وزیر صحت نے پاکستان کی پکوان ثقافت کے لیے کوتھم کی خدمات کو سراہا۔تقریب کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم جوہر ٹاؤن میاں شاہد محمود نے کی۔دو روزہ گرینڈ کِلنری شو میں 600 سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں گولڈ، سلور میڈل بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی فوڈ اتھارٹی منیر چوپڑا اور چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button