پاکستانجرم و سزا

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

بلال صدیق کمیانہ کی گزشتہ ہفتے دی گئی ڈیڈ لائن گذرنے کے باوجود پرانے زیرالتوا کیسز کی تکمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

لاہور(خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری، ڈویژنل ایس پیز آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز، ایس پی اے وی ایل ایس، تمام ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز اے وی ایل ایس و سی آئی اے سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے انوسٹی گیشن،آپریشنز،سی آئی اے اور اے وی ایل ایس کے تحت زیر التوا مقدمات کی تفتیش میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ ہفتے دی گئی ڈیڈ لائن گذرنے کے باوجود پرانے زیرالتوا کیسز کی تکمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور تین دن کے اندر زیر التوا کیسز کی تکمیل نہ کرنے پر ذمہ داران کی جواب طلبی کرنے کا عندیہ دیا۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ لین دین اور دھوکہ دہی کے کیسز غیر ضروری تاخیر کی بجائے قانون اور ایس او پیز کے مطابق جلد از جلد یکسو کریں۔
سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کی چالانوں کی تکمیل اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے حوالے سے مجموعی کارکردگی مایوس کن ہے۔سی سی پی او لاہور نے خبردار کیا کہ مسلسل ناقص کارکردگی کے حامل افسران ٹرانسفر،تنزلی اور محکمانہ کارروائی کی سزاؤں کے لئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن افسران مظلوم کوانصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے بروقت تفتیش کریں۔سی سی پی او لاہور نے انوسٹی گیشن افسران کو اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سربراہ لاہور پولیس نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کے احکامات کے پیش نظر لاہور پولیس کو پتنگ بازوں،پتنگ فروشوں اور بنانے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور میں پتنگ کی ڈور سے کسی بھی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی قطعی گنجائش نہیں۔ایس پیز اپنے زیر تحت تھانوں کی انسداد پتنگ بازی ٹیمیں تشکیل دے مہم کا آغاز کریں۔سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے دیئے اشتہاریوں، منشیات فروشوں،بھتہ خوروں اور شوٹرز سمیت ٹاپ ٹین کریمنلز کی گرفتاری کے ٹارگٹس حاصل کرنے کی ہدایت کی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ٹاپ ٹین کریمنلز کی گرفتاری میں کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کی جواب طلبی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر تھانہ روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی راہزنی سمیت سنگین جرائم کے کیٹگری اے کا کم از کم ایک اشتہاری، عادی مجرم اور عدالتی مفرور لازمی گرفتار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button