ہلال احمر پنجاب کی جانب سے ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ (آر سی آر سی) موومنٹ پر پی ایچ کیو سٹاف کے لیے ایک روزہ سیشن کا انعقاد ۔
لاہور (خبر نگار) ہلال احمر پنجاب کی جانب سے ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کے موضوع پر اپنے عملے کے لیے ایک سیشن کا انعقاد کیا۔ RCRC موومنٹ کی تاریخ، اہمیت، مینڈیٹ اور مشن کے بارے میں عملے کو آگاہی اور تازہ کاری کرنے کے لیے یہ ایک بہترین اقدام ہے۔ اس سیشن میں ہلال احمر کے سات بنیادی اصولوں/ ستونوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں انسانیت، بلا تفریق ، غیر جانبداری، خود مختاری ، رضاکارانہ خدمت، اتحاد اور عالمگیریت شامل ہیں جو تنظیم کے کام کے لیے ضروری ہیں۔
مزید برآں ، سیکرٹری، ہلال احمر پنجاب ، جناب محمد زاہد نے مہمان خصوصی کے طور پر سیشن میں شرکت کی اور عملے کے ساتھ اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کرتے ہوئے RCRC موومنٹ کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ یہ تنظیم کو اس کے مینڈیٹ اور مشن کی یاد دلانے کے لیے کس طرح یہ اصول رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے ٹیم کے ارکان کی پیشہ وارانہ تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ علم حاصل کریں اور تبدیلی کے انتظام کی منتقلی کو اپنائیں تاکہ انسانیت کی بہتر خدمت ہو۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا یہ حوصلہ افزا ہے کہ ہلال احمر پنجاب کا عملہ اپنی اپنی ایکٹیویٹیز اور اویرنس سیشنز میں RCRC موومنٹ، مینڈیٹ، مشن اور ہلال احمر پنجاب کے کام کے بارے میں آگاہی پھیلا رہا ہے اور بہتر طور پر پھیلانے کا عہد کیا ہے۔ یہ سب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور انسانیت کی بہتر خدمت کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔
آخر میں،سیکریٹری ہلال احمر پنجاب نے منیجر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ہلال احمر پنجاب، صائم مسعود اعجاز کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک نتیجہ خیز سیشن کی فراہمی اور RCRC موومنٹ، مینڈیٹ اور مشن کو ان کی سرگرمیوں اور سیشنز میں پھیلانے کے مقصد کے ساتھ تمام عملے کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل دید ہے ۔ اس طرح کی سیشن RCRC موومنٹ اور اس کے بنیادی اصولوں کے بارے میں ایک بہتر تفہیم اور اویرنیس دینے میں بہت مفید ہے ۔