انٹر ٹینمنٹدین و دنیاسٹی

الحمراء میں حج قرعہ اندازی کا انعقاد ہوا۔

چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر نازیہ جبیں کی شرکت قاسم علی شاہ اور نازیہ جبیں نے حج کا قرعہ نکلنے والوں کو مبارکباد دی۔

لاہور(خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں حج قرعہ اندازی کا انعقاد ہوا۔تقریب میں چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ،ایگزیکٹوڈائریکٹر نازیہ جبیں سمیت تمام افسران و ملازمین نے شرکت کی۔قرعہ اندازی میں محمد علی ٗ اسٹیج منیجراور ساجد حسین سکیورٹی گارڈ نے نام کا قرعہ نکلا۔قاسم علی شاہ اور نازیہ جبیں نے حج کا قرعہ نکلنے والوں کو مبارکباد دی۔تقریب سے چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دل کا اطمینا ن ٗ فرائض کی احسن انداز میں انجام دہی سے عبار ت ہے،الحمراء کی ترقی و خوشحالی ٗ افسران و ملازمین کی لگن، محنت اور عزم کی مرہون منت ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء نازیہ جبیں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ
حج پر جانے والے ملازمین کا یہ سفرباعثِ بابرکت ہو،خوش قسمت ہیں وہ لوگ جوحج پر جاتے ہیں۔ ترجمان الحمراء کے مطابق اس موقع پر اپنے ملک اور ادارہ کی امن و سلامتی کے لئے دعاکی گئی ہے،الحمراء ہر سال اپنے خرچہ پر دوملازمین کو حج پر بھیجتا ہے،الحمراء حج قرعہ اندازی تقریب میں تمام افسران وملازمین نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button