انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

حکومت پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، ایسی دانستہ اور گھٹیا حرکتوں کا اعادہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا پریشان کن مظہر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سوچی سمجھی کارروائیاں قانونی فریم ورک کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آزادی اظہار کے حق کو مذہبی صحیفوں یا شخصیات کی توہین کے طور پراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی ایسے سوچھے سمجھے اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button