لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاہور زمان پارک میں اہم ملاقات کی۔ عمران خان نے رول آف لا اور آئین کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کل ہمیں ذمہ داری ملی ہے جس کے بعد اب انشاء اللہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جائے گا، آئین کی بالادستی اور رول آف لا کے لیے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔