سٹیکاروبار

اس ایم تنویر کی زیر صدارت اجلاس میں خریف کی فصل کیلئے کھادوں کی دستیابی،قیمتوں او ر مانیٹرنگ سسٹم کاجائزہ

سٹیک ہولڈر ز کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کر کے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت زراعت ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خریف کی فصل کیلئے کھادوں کی دستیابی، قیمتوں اور مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیاگیا۔متعلقہ حکام نے کھادوں کی دستیابی، قیمتوں اور مانیٹرنگ کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ پیسٹی سائیڈاور فرٹیلائزر انڈسٹری کے نمائندوں نے مقدمات کے اندراج اور ایل سیز کے نہ کھلنے کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے بازی سے انڈسٹری اور فصل دونوں متاثر ہورہے ہیں۔ اس لیے سٹیک ہولڈر ز کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کر کے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادیں فصلوں کیلئے زہر قاتل ہیں۔ اس لیے غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کے کاروبار کو ہر قیمت پر روکنا ہے۔سیکرٹری زراعت واصف خورشید نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ بلا کر تجاویز مرتب کر کے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔سفارشات مرتب کر کے وفاقی ادارے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو بھجوائی جائیں گی اور انہیں آگاہ کیا جائے گاکہ وقت کم ہے لہذا پیسٹی سائیڈ کی درآمد کیلئے متعلقہ سیکٹر کو مدد فراہم کی جائے۔ا

نہو ں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کا وقت قریب ہے اس لیے پیسٹی سائیڈ کی درآمد میں تاخیر سے پیسٹیس سائیڈ کی قلت کے مسائل پید ا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے پیسٹی سائیڈ کی درآمد کیلئے متعلقہ سیکٹر کو مدد کی فراہمی ضروری ہے۔سیکرٹری زراعت واصف خورشید ڈی جی ایکسٹنشن زراعت محمد انجم، ڈی جی پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول فقیر محمد اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔ پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر انڈسٹری کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button