سٹی
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے فری آٹا فراہمی سنٹر ریگل چوک مارکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام سنٹرز پر آٹا فراہمی کا عمل پرسکون طریقے سے چل رہا ہے۔ رش کا دباو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں مجموعی طور پر اب تک 49لاکھ30ہزار 872فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آسان آٹا فراہمی پر کئی شہریوں سے خصوصی طورپر دریافت کیا۔ فری آٹا حاصل کرنے والے افراد نے فراہمی پر اطمینان و خوشی کا اظہار کیا

کمشنر لاہور نے کہا کہ بی آئی ایس پی و نادرا رجسٹرڈ شہری سنٹرز سے فری آٹا حاصل کر رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے فری آٹا فراہمی سنٹرز پر صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا