پاکستانتازہ ترینسیاست

عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود مافیا انتخاب نہیں کروائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت آئین کیساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ آج رات نمازِعشاء کی ادائیگی کےبعد ہم چاروں صوبوں میں 75 سے زائد مقامات پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ آئین کے ساتھ کھڑی اور نظریہ ضرورت، جسے قانون کی حکمرانی کو پس پشت ڈال کر بروئےکار لایاجاتاہے، کو خیربادکہہ چکی ہے۔ حقیقی آزادی کی جانب بلاشبہ یہ ایک بڑا قدم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں دستور کو بالادست رکھنےوالی اپنی عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پُر امن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button