نادرا سے آن لائن برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لئے ضروری انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ وزیر بلدیات
بلدیاتی اداروں کے مالی امور میں شفافیت لانے کے لئے ای پیمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے۔ ابراہیم مراد
لاہور (خبر نگار) نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد نے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی اداروں کی طرف سے نادرا کے ذریعے برتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تمام دفاتر میں مالی امور میں شفافیت لانے کے لئے ای پیمنٹ سسٹم نافذ کیا جائے۔
وہ لوکل گورنمنٹ ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز کے بارے میں شہریوں کی شکایات کے اندراج اور ان کے کم سے کم وقت میں ازالے کے لئے بلدیاتی اداروں میں کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم رائج کیا جائے ۔
اجلاس کے دوران مختلف بلدیاتی اداروں ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، پارکنگ کمپنی اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو دئیے جانے والے ٹاسک کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ۔محکمہ بلدیات نے 87 ٹاسک مکمل کر لئے۔