پاکستانتازہ ترینسیاست

حکومت کا ہر سال 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان

اسلام آباد: آئین پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کے سلسلے میں کنونشن کا انعقاد ہوا۔ وزیراعظم مختصر تقریر کے بعد قرارداد پیش کی۔

آئین پاکستان کی پچاسویں سالگرہ کے سلسلے میں کنونشن کا انعقاد ہوا۔ وزیراعظم مختصر تقریر کے بعد قرارداد پیش کی۔

وزیراعظم نے قرارداد پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دستور میں درج ہے کہ حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ تعالی کی ہے، آئین کے دیے ہوئے اس اختیار کو پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اللہ تعالی کی متعین کردہ حدود کے اندر رہ کر استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا 1973 کا آئین پاکستان کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کا ترجمان ہے، 1973 کا آئین قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ اقبال سمیت بانیان پاکستان کی بصیرت کا عکس ہے۔ جمہوریت مساوات ، آزادی اور انصاف کے اصولوں کا حامل ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک بہت اہم دن ہے، 50 سال گزرنے کے باوجود آئین میں مختلف اوقات میں ترمیم کی گئی لیکن آئین مختلف آمریتوں کا سامنا کرنے کے باوجود آج بھی زندہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیاست دانوں میں بہت سی خامیاں ہیں اور آج مخلوط حکومت کو چلتے ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ہے، گزشتہ ایک سال سے مخلوط حکومت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 73 کے آئین نے چاروں صوبوں کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے، جب حکومت سنبھالی تو حالات کی اس قدر سنگینی کا اندازہ نہیں تھا، تمام جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button