سٹی

ماڈل قبرستان صوئے آصل کا ترقیاتی کام ریکارڈ وقت میں مکمل کر لیا گیا ہے

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر ماڈل قبرستان صوئے آصل کا ترقیاتی کام ریکارڈ وقت میں مکمل کر لیا گیا ہے جس میں چار دیواری، وضو خانے اور جنازہ گاہ کی تعمیر شامل ہے۔وہ بدھ کے روز مذکورہ قبرستان کا دورہ کر رہے تھے ۔ سیکرٹری بلدیات نے وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر آہلو ،گنج شریف اور رائیونڈ روڈ کا بھی دورہ کیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نےچیف انجینئر کو ہدایت
کی کہ ماڈل قبرستان رائیونڈ روڈ کا کام بھی 30اپریل تک مکمل کیا جائے اور آہلو ماڈل قبرستان میں ڈبل لیبر لگا کر دن رات کام کر کے منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔سیکرٹری بلدیات نے ماڈل قبرستان رائیونڈ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے پر متعلقہ بلدیاتی عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے آصل ماڈل قبرستان عوام کے لیے فعال کر رہے ہیں۔ یہ قبرستاڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا گیا ہے اور ایک دو روز میں فنشنگ بھی کر لی جائے گی۔سیکریٹری کو موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ آہلو ماڈل قبرستان میں باؤنڈری وال کا کام جاری ہے۔سیکرٹری بلدیات نے مزید کہا کہ
قبرستانوں میں اپنے عزیز و اقارب کی تدفین کے لئے آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم ہوں گی اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button