سٹیصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں اجلاس کا انعقاد

کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرزپوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں. کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں جاری تمام سکیموں کو بروقت مکمل کریں گے۔ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمودایاز، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،سی ای او مئیوہسپتال پروفیسرہارون حامد، پروفیسراعجازحسین، پروفیسرابراراشرف،پروفیسرحسین نقی،پروفیسرریاست علی اور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران مئیوہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کوعلاج کی مزیدبہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمحمودایازنے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ایک انتہائی شانداراور تاریخی طبی درسگاہ ہے۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرزپوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں جاری تمام سکیموں کو بروقت مکمل کریں گے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ مئیوہسپتال میں مریضوں کی آسانی کیلئے تمام تروسائل مہیاکئے جارہے ہیں۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی اور مئیوہسپتال میں ایچ آرترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ٹرشری کئیرہسپتال بھی بنانے پرغورکیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ مئیوہسپتال کے آپریشن تھیٹرزمیں الیکٹرومیڈیکل سامان کی خریداری بھی کی جارہی ہے۔مئیوہسپتال لاہورمیں 24سو سے زائدبستروں کے ذریعے مریضوں کی خدمت جاری ہے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے حالات مزیدبہترکررہے ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button