سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا دربار حضرت بی بی پاکدامناں کا دورہ،
لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا دربار حضرت بی بی پاکدامناں کا دورہ،مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور کی رفتار اور معیار کی بہتری اور عام زائرین کے لیے دیگر سہولیات کی فراہمی بارے،مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ حکومت مزارِ اقدس کو ایک ” ماڈل شرائن” کے طور پر آراستہ کر رہی ہے، جس میں سکیورٹی، صفائی اور زائرین کی بہترین سہولیات سمیت جملہ امور شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مزارات روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں۔ یہاں پر محبت وامن اور رواداری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نیز یہ کہ بین المذاہب مکالمہ اور بین المذہب رواداری کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون شاہد حمید ورک اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاران نے دربار شریف کے دیگر امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر، منیجر اوقاف بی بی پاکدامناں حسن رضوان،ایس ڈی اواوقاف لاہور زون زوہیب محمود، سب انجینئر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو محمد وسیم اور اوقاف ایڈمنسٹریشن و انجینئرنگ وِنگ کے دیگر ذمہ داران اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے اہلکاران بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ دربار حضرت بی بی پاکدامناں کا ترقیاتی کام فیز۔I(گرے سٹکچر) کے لیے193 ملین منظور شدہ ہے،جس کے مطابق، اس کی بروقت تکمیل ہوچکی ہے،جبکہ دربار شریف کی تکمیل (فنشنگ)فیز۔II کے لیے313 ملین منظور ہوا ہے، اور اس سلسلے میں موقع پر کام جاری ہے، یہ کام رواں سال میں ہی مکمل کرنے کی بابت محکمہ تعمیرات و مواصلات اور محکمہ اوقاف کی جانب سے پھرپور اقدامات کیئے جارہے ہیں۔