پاکستانتازہ ترینسیاست

9 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عمران خان کل تک آجاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ضمانت منسوخ ہوجائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مزید 3، 4 دن مہلت دینے کی استدعا کی اور کہا عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ رپورٹ نجی اسپتال کی ہے، آپ سرکاری اسپتال سے میڈیکل کیوں نہیں کراتے۔ہم سرکاری اسپتال سے علاج کرانے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں کسی بندے کیخلاف تین مہینے میں 140 مقدمات بنائے گئے ہیں؟عمران خان اگر کل تک آجاتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ضمانت منسوخ ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button