دین و دنیاسٹی

لاہور سے عازمین حج کی روانگی 21 مئی کو شروع ہو گی۔ ڈائریکٹر حج اقرار احمد

گورنمنٹ سکیم کے10 ہزار سے زائد عازمین حج کو مرحلہ وار تربیت دینے کے پروگرام شروع ہو گئے ، 17 مئی تک جاری رہیں گے ۔

لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر حج اقرار احمد نے بتایا ہے کہ لاہور سے عازمین حج کی روانگی کے لئے فلائٹ آپریشن متوقع طور پر 20 اور 21 مئی کی درمیانی شب شروع ہو گا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
گزشتہ روز عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لئے منعقدہ پروگرام کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عازمین کو روانہ کرنے کے لئےحج آپریشن ون ونڈو سسٹم کے تحت مکمل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر بینک اور ائر لائنز ائر اور دیگر متعلقہ محکمے ائر کنڈیشنڈ مارکی میں اپنے کاؤنٹر لگائیں گے۔ عازمین حج کو ٹکٹ، پاسپورٹ اور دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے مہیا کی جائیں گی۔زرمبادلہ حاصل کرنے کے خواہشمند عازمین بینکوں کے کاؤنٹر سے پاکستانی روپے کے عوض ریال حاصل کر سکیں گے ۔بینکوں کو حاجیوں کی ضرورت کے مطابق سعودی ریال کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-
دریں اثناء گورنمنٹ سکیم کے10 ہزار سے زائد عازمین حج کو مرحلہ وار مناسک حج ، مدینہ منورہ کی حاضری اور انتظامی امور کی تربیت دینے کے لئے حج ٹریننگ پروگرام الحمرا ہال میں شروع ہو گئے جو 17 مئی تک جاری رہیں گے ۔ افتتاحی سیشن سے سابق کوآرڈینیٹر وزارت مذہبی امور سید فروغ آفتاب زیدی ،خان ، قاری محمد احمد، عدنان عطاری اور نیاز علی قادری،
ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مجیب اکبر شاہ نے خطاب کیا ۔حج پر جانے والے خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button