سٹیکھیل

34ویں نیشنل گیمز 2023ء،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر پنجاب کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ شروع

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 300سے زائد کھلاڑی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیںکھلاڑیوں کو بہترین رہائش اور کھانا فراہم کیا جارہاہے اور پروفیشنل کوچز کھلاڑیوں کوکیمپ میں تربیت دے رہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب

لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوئٹہ میں منعقد ہونیوالی 34ویں نیشنل گیمز 2023ء میں شرکت کیلئے پنجاب کے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ شروع ہوگئے ہیں، 34ویں نیشنل گیمز 2023ء کی افتتاحی تقریب 22مئی کو کوئٹہ میں منعقد ہوگی،نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 300سے زائد کھلاڑی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں، بدھ کے روز اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑی 34ویں نیشنل گیمز 2023ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین رہائش اور کھانا فراہم کیا جارہاہے، پروفیشنل کوچز کھلاڑیوں کوکیمپ میں تربیت دے رہے ہیں، امید ہے پنجاب کے کھلاڑی ماضی کی طرح اب بھی 34 ویں نیشنل گیمز 2023ء میں سب سے زیادہ میڈلز جیتیں گے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی محنت اور جیت کے جذبے کے ساتھ34ویں نیشنل گیمز 2023ء کی تیاری کریں،سپورٹس بورڈ پنجاب نے مختلف ایونٹس منعقد کرکے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا ہے،کھلاڑیوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ 34ویں نیشنل گیمز 2023ء میں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور میں جمناسٹک، بیس بال، تائیکوانڈو، سائیکلنگ، رگبی، ٹینس، باسکٹ بال،جوڈو،کراٹے،سکواش کے کیمپ شروع ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button