امن وامان کویقینی بناتے ہوئے علی ناصر رضوی کی آنکھ پتھرلگنے سے بری طرح متاثرہوئی ۔ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور (خبرنگار)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال کا دورہ کیا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزہسپتال میں زیرعلاج ڈی آئی جی آپریشنز لاہورعلی ناصررضوی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل اورایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو علی ناصررضوی کی آنکھ کے آپریشن بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے علی ناصررضوی کی آنکھ کا آپریشن کرنے والے سرجنزسے بھی ملاقات کی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورعلی ناصررضوی کی آنکھ کا کامیاب آپریشن کردیاگیاہے۔امن وامان کویقینی بناتے ہوئے علی ناصر رضوی کی آنکھ پتھرلگنے سے بری طرح متاثرہوئی ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ علی ناصررضوی کاعلاج سینئرڈاکٹرزکررہے ہیں۔سروسزہسپتال میں 25پولیس ملازمین اور2شہریوں کو طبی امداددے کرپہلے ہی ڈسچارج کردیاگیاہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے علی ناصررضوی کی آنکھ کے آپریشن کیلئے خصوصی میڈیکل بورڈبھی تشکیل دیاتھا۔خصوصی میڈیکل بورڈمیں پروفیسرآف آفتھلمولوجی سمزپروفیسرڈاکٹرخالدوحید،پروفیسرآف آفتھلمولوجی سمزپروفیسرڈاکٹرخواجہ محسن احسان اور ریٹائرڈپروفیسرآف آفتھلمولوجی کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان شامل ہیں۔