ٹیکنالوجیسٹی

پنجاب میں گورننس اور سرکاری امور میں ٹیکنالوجی پر مبنی انقلاب لانے پر کام تیزی سے جاری۔محمد وسیم بھٹی ڈی جی گورنمنٹ ڈیجٹل سروسز ونگ

پنجاب کے سینتالیس محکموں میں ای فاس کے بروقت نفاذ پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے

لاہور (خبر نگار)
پنجاب میں گورننس اور سرکاری امور میں ٹیکنالوجی پر مبنی انقلاب لانے پر کام تیزی سے جاری،، پی آٹی ٹی بی کے گورنمنٹ ڈیجٹل سروسز ونگ نے سرکاری محکموں میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کا بروقت نفاذ یقینی بنانے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردیا۔۔۔
چئیر مین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی ہدایت اور ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز ونگ محمد وسیم بھٹی کی سربراہی میں ای فاس ٹیم کی جانب سے تمام سرکاری محکموں میں ترجیحی بنیادوں پر تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ ای فاس کے نفاذ کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلی پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت پنجاب کے سینتالیس محکموں میں ای فاس کے بروقت نفاذ پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ ای فاس کے بنیادی فیچرز میں سمری اور لیٹر مینجمنٹ، لیگل کیس مینجمنٹ، کمپلینٹ مینجمنٹ ، میٹنگ شیڈول، فائل مارکنگ ، اہم کاغذات کی سیکیورٹی ، ڈاکیومنٹ ٹریکنگ، ڈاکیومنٹ سائن اینڈ اپروول سمیت دیگر اہم محکمانہ امور شامل ہیں۔سرکاری افسران کی سہولت اور ضروری کاغذات تک بروقت اور آسان رسائی کے لئے ای فاس موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے جسے ای فاس ویب پورٹل سے براہ راست منسلک کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجٹل سروسز ونگ محمد وسیم بھٹی کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی افادیت دیکھتے ہوئے نہ صرف پنجاب بلکہ وفاق کے مختلف محکمے بھی اس سسٹم کو نافذ کرنے کےلئے رابطہ کررہے ہیں۔ اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان ائیرفورس ، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز میں ای فاس کامیابی سے نافذ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے نفاذ سے سرکاری امور اور گورننس کے معاملات میں جدت اور شفافیت لائی جا سکے گی،، جس سے نہ صرف کاغذ، پرنٹنگ اور پٹرول سمیت دیگر اخراجات کی مد میں سرکاری خزانے سے اربوں روپے سالانہ بچائے جا سکیں گے بلکہ مانیٹرنگ آسان ہونے سےاہم فیصلوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنا کر عوامی مسائل کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button