نیشنل گیمز میں ملک کے بہترین ایتھلیٹس کی موجودگی یقینی طور پر کھیلوں کا ایک انتہائی مسابقتی ماحول پیدا کرے گی، ڈاکٹر آصف طفیل
لاہور (خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر پنجاب کے کھلاڑیوںنے34ویں نیشنل گیمز کے لیے تیسرے روز بھی تیاریاں جاری رکھیں، کوئٹہ 22 مئی 2023 سے نیشنل گیمز کے 34 ویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے، جمعۃ المبارک کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں چیف سپورٹس کنسلٹنٹ ایس بی پی حفیظ بھٹی کی زیر نگرانی تیراکی کے درجنوں کھلاڑیوں نے سوئمنگ کیمپ میں حصہ لیا،چیف سپورٹس کنسلٹنٹ ایس بی پی حفیظ بھٹی اور دیگر ماہر کوچز نے درجنوں مرد و خواتین کو تیراکی کی جدید تربیت دی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ 34ویں نیشنل گیمز کا آئندہ ایڈیشن پنجاب کے سینکڑوں کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کے اعلیٰ کھیلوں کے حکام کے سامنے اپنی کھیلوں کی صلاحیت کو ثابت کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے، قومی کھیلوں میں ملک کے بہترین ایتھلیٹس کی موجودگی یقینی طور پر کھیلوں کا ایک انتہائی مسابقتی ماحول پیدا کرے گی،”
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پنجاب کے کوچز کو ہدایت کی کہ وہ گرینڈ نیشنل گیمز ایونٹ سے قبل پنجاب کے دستے کی اعلیٰ معیاری تیاری کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں، 34ویںنیشنل گیمز کے تیراکی کے مقابلے 26 سے 28 مئی 2023 تک پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔