سٹیسیاستصحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کے خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ ہسپتالوں کے دورے

مریضوں کے رش کے پیش نظر ادویات کے بجٹ کو بڑھایا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے دوسرے روز پانچ ضلعی ہسپتالوں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ خانیوال، ساہیوال، چیچہ وطنی، پاکپتن اور اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلوری کی بہتری انکا اولین مشن ہے اور مریضوں کے رش کے پیش نظر ادویات کا بجٹ بڑھایا جائے گا۔ ڈاکٹر جمال ناصر خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی، اوپی ڈی، تھیلیسیمیا وارڈ، لیبارٹری، ایکسرے روم میں گئے اور مریضوں سے انکی خیریت اور ہسپتال میں فراہم کردہ مفت طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں اینڈوسکوپی کی سہولت جلد فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ساہیوال کے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال،چیچہ وطنی کا دورہ، ہسپتال کی لیبارٹری کو 24/7فنگشنل رکھا جائے، صوبائی وزیر، لیبارٹری میں صفائی اور ٹیسٹوں کے ریکارڈ کیپنگ کے عمل کو سراہا۔ صوبائی وزیر صحت ہسپتال کی مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کاظم حیات وتھرا کی بھی خدمات کو سراہا۔پاکپتن میں ڈی ایچ کیو انہوں نے ہسپتال میں مختلف وارڈز سمیت واش رومز میں صفائی کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ واش رومز میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اوراس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال دورے کے دوران کچھ ڈاکٹرز اور عملے کا اوورآل نہ پہننے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے رش کے پیش نظر ادویات کے بجٹ کو بڑھایا جائے اور عملے کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ دوردراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔

بعدازاں، صوبائی وزیر صحت اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی گئے اور طبی سہولیات کی جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایم ایس بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button