لاہور ( خبر نگار)
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ بلدیات نے ماڈل قبرستان بھائی کوٹ رائیونڈ روڈ کا ترقیاتی کام مکمل کر لیا ہے وہ جمعرات کے روز ماڈل قبرستان بھائی کوٹ کا دورہ کر رہے تھے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق کے ہمراہ ماڈل قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گنج شریف کاہنہ اور آہلو کے ماڈل قبرستان بھی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں ماڈل قبرستان بھائی کوٹ 127کنال 7مرلہ رقبے پر قائم کیا گیا ہے اور اس میں 12ہزار سے زائد قبروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔قبرستان میں وضو خانے،غسل ایریا، جنازگاہ،ایڈمن بلاک اور سکیورٹی سرویلنس سسٹم کی سہولت دی گئی ہے۔اس سے قبل صوئے آصل ماڈل قبرستان بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں 4ماڈل قبرستانوں کی تعمیر جاری تھی جس میں سے باقی دو بھی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کریں گے۔ماڈل قبرستان میں 1122کی جانب سے ایمبولینس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اس سلسلے میں 1122 کی جانب سے ٹال فری نمبر جاری کیا جائے گا اور ماڈل قبرستان کی ایمبولینس سروس سے مستفید ہونے کے لیے عوام 1190پر رابطہ کریں گے
مزید برآں سیکرٹری بلدیات نے چیف انجینئر اور کانٹریکٹرز کو مختصر مدت میں ماڈل قبرستان کی تعمیر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی اس ہدف کو حاصل کرتے ہوئے تعمیراتی کام مکمل کیا گیا