لاہور (خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سی بی ڈی پنجاب والٹن سائٹ کا دورہ کیا ۔سی بی ڈی پنجاب بولیورڈ کی تکمیل کے بعد باب پاکستان والٹن روڈ اپرگیڈیشن پر کام شروع کر دیا گیا۔سی بی ڈی پنجاب بورڈ نے حالیہ دنوں میں منصوبے کے لئے 23 ارب کی منظور ی دی تھی ۔خواجہ سعد رفیق کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سی بی ڈی پنجاب کی قابلیت پر پورا یقین ہے۔ جس طرح کلمہ انڈرپاس ریماڈلنگ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا اسی کو بھی ویسے ہی مکمل کریں ۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھ اکہ باب پاکستان والٹن روڈ آپ گریڈیشن منصوبہ والٹن روڈ کے رہائشیوں کے ٹریفک جام، سیوریج جیسے دیرینہ مسائل حل کرے گا۔ امید ہے کہ سی بی ڈی پنجاب اس منصوبے کو وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق بروقت مکمل کریگا۔سی بی ڈی پنجاب نے اس منصوبے کا بیڑا اٹھا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سی بی ڈی پنجاب انتہائی شفاف طریقے سے اسٹیٹ لینڈ کو فروخت کر کے اسٹیٹ پر ہی اس رقم کو خرچ کر رہا ہے۔ اس منصوبے پر حکومتی فنڈ استمعال نہیں ہو رہا ۔
تمام فنڈز سی بی ڈی پنجاب کے اپنے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر میں سی بی ڈی پنجاب ، ایں ایل سی اور نیسپاک کا اپنی طرف سے علاقہ مکینوں کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا