بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے روزشہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر)
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے روز صوبائی دارالحکومت کی مساجد، امام بارگاہوں،مزاروں،مارکیٹوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے علاوہ اہم شاہراہوں، مارکیٹوں،مالیاتی اداروں،پبلک مقامات پر ناکے لگائے گئے تاکہ مشکوک افراد کی چیکنگ کی جا سکے۔ ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج ناکوں پر موجود رہے اور چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔سی سی پی او نے پولیس کو مزید ہدایت کی کہ سڑکوں، چوکوں اور شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔اسی طرح گھروں، کرایہ داروں،ہوٹلوں، سرائے، گیسٹ ہاؤسز، دکانوں، گوداموں کی موثر چیکنگ بھی عمل میں لائی جائے۔ان اقداما ت کا مقصد صوبائی دارلحکومت میں عوام کے جان و مال کے موثر تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔







