لیسکو کے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،پچیسویں روز1 کروڑ80 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر 70 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کی جانب سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے پچیسویں روز694 ڈیفالٹرز سے 1 کروڑ80 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے91ڈیڈڈیفالٹرز سے2.96 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 68 ڈیڈڈیفالٹرز سے3.77 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 80ڈیفالٹرز سے2.43 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 19ڈیفالٹرز سے0.49 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 65 ڈیفالٹرز سے1.20 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 84 ڈیفالٹرز سے1.72 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 123ڈیفالٹرز سے1.47ملین جبکہ قصور سرکل میں 164 ڈیفالٹرز سے4.29 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران21587 ڈیفالٹرز سے70 کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3024ڈیفالٹرز سے86.15ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 2409 ڈیڈڈیفالٹرز سے169.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 2676 ڈیفالٹرز سے 101.40ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1298 ڈیفالٹرز سے43.09 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 1708 ڈیفالٹرز سے42.68 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2027ڈیفالٹرز سے88.87ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 3256ڈیفالٹرز سے46.49 ملین جبکہ قصور سرکل میں 5189ڈیفالٹرز سے123.94 ملین کی ریکوری کی گئی۔