پاکستانتعلیمسٹی

یو ایم ٹی نے کامیابی کے 33 سال کا سفر مکمل کر لیا

یو ایم ٹی کی جانب سے معیاری تعلیم کے ذریعے قوم کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے تعلیمی میدان میں کامیابی کے سفر کے 33 سال مکمل کر نے پر 16جون بروز جمعہ کو سالگرہ منائی۔ اس موقع پر نگراں وزیر بلدیات،ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی /آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی اور ڈاکٹر مجاہد کامران نے کیک کاٹا۔  

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کامیابی کے اس شاندار موقع پر وڈیو پیغام میں یو ایم ٹی فیملی کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یو ایم ٹی کو پاکستان میں نمبر 1 نجی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے کے نمایا کارنامے کو سراہا اور یو ایم ٹی کی جانب سے معیاری تعلیم کے ذریعے قوم کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسن صہیب مراد شہید کا خواب آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے جس کے سائے سے بہت سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ یو ایم ٹی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور انسانی خدمت میں اپنا قلیدی کردار ادا کرتی رہے؛ گورنر پنجاب۔

 نگراں وزیر بلدیات،ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی /آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی فیملی کے تمام افراد کو انتھک محنت اور اس کامیابی کے سفر میں تعاون  پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن صہیب مراد شہید کے نظریے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن ایک با ہمت اور نظریاتی انسان تھے جنہوں نے یو ایم ٹی کو ایک خواب سے حقیقت تک عملی جامہ پہنایا کہ آج یو ایم ٹی کو پاکستان کی نمبر 1 نجی یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی کامیابی کے سفر کو ایسے جاری رکھتے ہوئے نئی جہتوں کو چھوتا رہیگا اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہیگا۔

ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے یو ایم ٹی کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر یو ایم ٹی فیملی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 33سال کے اس عرصہ میں قابل ذکر سنگ میل حاصل کیے ہیں اور انشااللہ مستقبل میں بھی یو ایم ٹی اپنی کامیابی کا سفر ایسے ہی جاری رکھے گی۔

ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی نے اس موقع پر یو ایم ٹی فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن مراد شہید نے اپنے عظم اور انتھک جدوجہد سے یو ایم ٹی کی کامیابی کی بنیاد رکھی تھی جس کے نتیجے میں آج یو ایم ٹی دنیا کی بہترین جامعات میں شمار ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button