پاکستانتعلیمسٹی

ہالینڈ کی سفیر مس ہینی فو کل دی ورائز کا ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ

وائس چا نسلر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملاقات، دو طر فہ تعاون سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال

لاہور(خبر نگار)ہالینڈ کی سفیر مس ہینی فوکل دی ورا ئز نے مس سندس منورکے ہمراہ گذشتہ روزیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکا دورہ کیا اور وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدسے ملا قا ت کی۔ دریں اثنا ہالینڈ ڈیلی گیشن کا ویٹر نری یونیورسٹی کے پرو فیسرز کے ساتھ میٹنگ کا بھی انعقادہوا۔
جس میں ڈین فیکلٹی آف با ئیو سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن، پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف سمیت یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹی ممبران و ایڈ منسٹریٹیو افسران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔اجلاس میں مس ہینی فوکل دی ورا ئز نے شر کا سے ویٹر نری یونیورسٹی کا ہالینڈ کے ساتھ ممکنہ اشترا ک قائم کرنے کے حوا لے سے آرا سنیں۔اجلاس کے شر کا نے ویٹر نری یونیورسٹی کے فیکلٹی و طلبہ کا ہالینڈ کے ویٹر نری ایجو کیشن کے اداروں کے ساتھ نالج شیئر کرنے اور جائنٹ تحقیقی کرنے کے حوا لے سے تبا دلہ، دودھ دینے والے مویشیو ں میں خون چوسنے والے کیڑوں کے تدارک، مویشیو ں کو مہلک بیما ریو ں کے علا ج اور تدارک کے حوا لے سے ویکسین تیار کرنے اور فوڈ سیفٹی سے متعلقہ
اُ مور میں اشتراک قائم کرنے کی تجا ویزیں دیں۔
قبل ازیں و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے مس ہینی فوکل دی ورا ئز کوہالینڈ کی دیگر یونیورسٹیو ں / آرگنا ئزیشن کے ساتھ ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے لائیوسٹاک، ڈیری اور پولٹری سیکٹر کو فعال بنا نے کے حوالے سے مضبوط روابط کے بارے میں بتا یا نیز ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی و ڈیر ی ٹریننگ پروگراموں، یونیورسٹی کے کیمپسزو فیکلٹیز، چھو ٹے بڑ ے جانوروں /مویشیوں کے علاج معالجے کے لیئے کلینکل سہو لیات اور سروسز سے متعلقہ تعارفی دستا ویزی فلم بھی دکھا ئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button