
لاہور( خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بڑے دکھ اور افسوس سے کہنا پڑے گا کہ بارشی پانی اور کرنٹ لگنے سے قیمتی انسانوں کی جانیں ضائع ہو گئی ہیں ہمیں نکاسی آب کے سسٹم کو دور جدید کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر اپ گریڈ کرنا ہوگا اور ایسا نظام لانا ہوگا کہ بارشی پانی نہ صرف جمع ہو سکے بلکہ اس پانی کو ریفائن کرکے استعمال بھی کیا جا سکے اور اس سے بجلی بھی بنائی جا سکے بلا شبہ جون اور جولائی کے مہینے میں بارشوں کا ہونا شدید گرمی میں کسی بھی نعمت سے کم نہیں لیکن ہمیں اس نعمت کو زحمت بننے سے روکنا ہوگا۔
سٹی پیج دوکالم
لاہور( خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین کو جب ہماری لیڈر شپ کی مخالفت کرنے کے لیئے کچھ نہ ملے تو پھر وہ ہمارے چیئرمین کے اپنی زاتی جیب سے کیئے گئے ملکی مفاد کے وزٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری میڈیا پر آکر کئی بار یہ بتا چکے ہیں کہ وہ اپنے غیر ملکی دوروں کے تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں جن کو نہیں اعتبار نہیں وہ وزارت خارجہ سے رابطہ کرلے لیکن سوشل میڈیا پر من گھڑت اور منفی پروپیگنڈہ ختم ہونا چاہیے ہمارے وزیر خارجہ کی بہترین سفارتکاری کی نہ صرف وزیر اعظم بلکہ پوری کابینہ بھی اس کی معترف ہے اور باقی جماعتوں کے لوگ بھی مانتے ہیں کہ ہمارے چیئرمین نے کم عمر ہونے کے باوجود تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر لیئے ہیں ۔







