پاکستانسٹیسیاستصحت

حکومت پنجاب نے ڈینگی کے مریضوں کے لئے سی بی سی ٹیسٹ کی فیس 90 روپے مقرر کر دی ہے جو آئندہ سال 30 جون تک لاگو ہو گی۔ ڈاکٹر جمال ناصر

انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لیے محکمہ صحت کو 15 سو نئے ورکرز دیئے گئے ہیں، ان کی ٹریننگ اور فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جاۓ۔ ڈاکٹر جمال ناصر

پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو اپنے سائز کے مطابق سینٹری ورکرز کی خدمات حاصل کرنے اور ان سے انسداد ڈینگی کا کام کروانے کا پابند کیا جائے۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی

‏لاہور(خبر نگار) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لیے محکمہ صحت کو 15 نئے ورکرز دیئے گئے ہیں، ان سب کی ٹریننگ اور فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جاۓ۔ تمام پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو اپنے سائز کے مطابق سینٹری ورکرز کی خدمات حاصل کرنے اور ان سے اپنے علاقے میں انسداد ڈینگی کے کام کروانے کا پابند کیا جائے۔تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے کہ ان کے دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں پر ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور وہ ڈینگی لاروا سے پاک ہیں۔
حکومت پنجاب نے ڈینگی کے مریضوں کے لئے مختلف ٹیسٹوں کے ریٹ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ڈینگی کے مریضوں سے یہی ریٹ وصول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کوالیفاییڈ ڈاکٹر کے نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کی فیس 90 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پی سی آر اور چند دیگر ضروری ٹیسٹوں پر مستحق مریضوں کو 35 فیصد رعایت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ٹیسٹوں کے یہ ریٹ اگلے سال 30 جون تک نافذ العمل ہوں گے ۔
وہ انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

‏ڈاکٹر جمال ناصر نے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے ڈینگی سرویلینس کو بڑھایا جائے اور عوام کے تعاون سے ان سرگرمیوں کو زیادہ بہتر انداز سے جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار انسانی صحت کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے جس سے بچاؤ کا واحد حل مچھروں کی افزائش کو روکنا ہے۔ ‏انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سرگرمیوں کو مانیٹرنگ کے لئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہفتہ وار اجلاس منعقد کئے جائیں اور عوام کو ان سرگرمیوں میں شریک کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کی جائے جس میں علماء اور اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ انہوں نے ہاٹ سپاٹس خصوصاً کھلی جگہوں، پارکوں، قبرستانوں اور کنٹینرز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button