پاکستانتعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ نے نئے مالی سا ل 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دے دی

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینڈیکیٹ نے اپنے بہترویں اجلاس میں گذشتہ روز یونیورسٹی کے مالی سال2023-24 کے لیئے3 ارب81 کرو ڑ 10 لاکھ روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔ و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اجلاس کی صدارت
کی۔اُنہو ں نے اجلاس کو بتا یا کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 95کروڑ 35لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 87کروڑ 35لاکھ روپے کی رقم جاری تر قیا تی پرا جیکٹس پر خر چ کی جائے گی جبکہ8کروڑ رو پے رواں مالی سال میں شروع ہو نے والے ایک نئے پرا جیکٹ یونیورسٹی کے راوی کیمپس میں تعلیمی و تحقیقی تر قی کے لیئے مختص کیئے گئے ہیں۔
و ا ئس چا نسلر نے اجلا س کوبتا یا کہ جاری تر قیا تی پرو گرام راوی کیمپس پتو کی میں تحقیقی سہو لیات کو بڑ ھا نے کے لیئے24 کروڑ 80لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔
یونیورسٹی کے سب کیمپس خان بہا در چو ہدری مشتا ق احمد کالج آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز نا رو وال کو مزید فعال بنانے کے لیئے50کرو ڑروپے کی رقم جبکہ کالج آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ میں تعلیمی و تحقیقی سہو لیات کو بڑھانے کے لیئے 12 کرو ڑ55 لاکھ رو پے مختص کئے گئے ہیں۔
پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اجلا س کو بتا یا کہ نئے تر قیا تی پرا جیکٹس میں شامل ویٹر نری یونیورسٹی کے را وی کیمپس پتو کی میں نئے اکیڈیمک بلا ک کی تعمیرو بحا لی
کے لیئے 8 کرو ڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
قبل ازیں خزا نچی محمد عمر نے کہا کہ یو نیورسٹی کو مالی سال 2023-24 میں 2ارب57کروڑ34 لا کھ روپے بطور غیر ترقیاتی آمد نی متو قع ہے جبکہ غیر تر قیا تی اخرا جات کا تخمینہ 2ارب 85کروڑ75 لاکھ روپے لگا یا گیا ہے۔پس یو نیور سٹی کو مالی سال کے دوران 28کروڑ41 لا کھ روپے خسا رہ کا سا منا ہے۔
پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد نے اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی کو1 ارب50کرو ڑ 24 لا کھ روپے اپنے وسا ئل سے حا صل کرنے کی تو قع ہے۔اُنہوں نے مزید
اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی جد ت،ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر،سروسز فراہم کر نے نیز تعلیم و تحقیق کو مزید بہتر بنانے اور سہولیات بڑ ھا نے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے۔ یا د رہے آجکل 1ارب15کرو ڑ30 لاکھ روپے سے زا ئد مالیت کے 123 جاری تحقیقی پراجیکٹس پر کام ہو ر ہاہے جو کہ اسا تذ ہ نے نیشنل اور انٹر نیشنل فنڈ نگ ایجنسیو ں سے حا صل کیئے ہیں۔وا ئس چانسلر نے یونیو رسٹی خزا نچی آفس کے بجٹ سٹاف کی گرا ں قدر کا وشو ں کو بھی سرا ہا۔
قبل ازیں وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ ممبران کو یونیورسٹی کی تعلیمی وتحقیقی سر گر میوں، ورکشاپس، تر بیتی ٹریننگزوسیمینارز، دیگر تعلیمی ادارو ں و ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ طلبہ کی عملی تربیت کے حوالے سے تعلیمی و تحقیقی معاہدات،مو ٹیویشنل لیکچرز، مختلف نصا بی و غیر نصا بی سر گرمیا ں کھیلو ں کے انعقاد، یونیورسٹی کی کامیابیو ں اور ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف ڈیو یلپمنٹ پرا جیکٹس کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اُ نہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کوفرو غ دینا اور اطلا قی ریسر چ کے زر یعے لا ئیو سٹاک سیکٹر کو فعال بنا نا ان کی اولین تر جیحا ت میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button