
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سے اسلام آباد میں بونیر سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے ملاقات کی ، اور پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔







