سٹی

لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خاتمہ کے لئے نویں روز کا آپریشن،بجلی چور قومی خزانے کا دشن ہے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر

لاہور (خبرنگار)وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں نویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 304کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے149ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ20ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 1، زرعی5، کمرشل12اور286ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو711,109 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 30,205,018 (تین کڑوردو لاکھ پا نچ ہزاراٹھارہ)روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے تفصیل کے مطابق گنڈا سنگھ کے علاقے میں وکیل غلام مصطفی ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرکے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا تھا، ملزم کوڈٹیکشن بل کی مد میں 19490 یونٹس چارج کیے گئے ہیں، جن کی مالیت487250 بنتی ہے، گنڈا سنگھ کے ہی علاقے میں شاہ دین گاؤں میں ملزم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کررہا تھا جسے ڈٹیکشن بل کی مد میں 21760یونٹس چارج کیے گئے ہیں جس کی مالیت 544250 روپے ہے،محمد ظفر ایڈووکیٹ نامی ملزم کوڈٹیکشن بل کی مد میں 22360 یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت559000روپے بنتی ہے، بلاول کالونی سب ڈویژن کے علاقے میں بشارت نامی ملزم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرکے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کررہا تھا جیسے ڈٹیکشن بل کی مد میں 48327یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 1014867روپے بنتی ہے، ملزم کو دوسری جگہ بجلی چوری کرنے پر ڈٹیکشن بل کی مد میں 43800یونٹس(919800روپے)چارج کیے گئے، پرویز اقبال نامی بجلی چور کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 45625یونٹس (958125روپے)، پرویز اقبال کو ہی ایک اور گھریلو کنکشن سے بجلی چوری کرنے پر ڈٹیکشن بل کی مد میں 43800یونٹس (919800روپے) چارج کیے گئے، حجزہ شاہ مقیم میں انڈسٹریل میٹر کو ٹمپر کرکے بجلی چوری کرنیوالے ملزم طالب حسین کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 16000ہزار یونٹس (650000روپے) چارج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کیسرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button