سٹی

لیسکو کی برج اٹاری سب ڈویژن کی بڑی کارروائی، ارشد کھوکھر(مشہور قبضہ گروپ)بجلی چوری کرتا پکڑا گیا

لاہور (خبر نگار)
وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔اسی سلسلے میں برج اٹاری سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران ارشد کھوکھر (مشہور قبضہ گروپ) کو ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے چلاتے پکڑاموقع پر کارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کیا گیا اور ارشد کھوکھر کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر کروائی گئی۔ارشد کھوکھر کو 1,400,000(چودہ لاکھ روپے)ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ارشد کھوکھر پہلے سے ہی لیسکو کی ڈیڈ ڈیفالٹرز کی لسٹ میں شامل ہے اس کہ ذمہ 850,000روپے ہیں جو کہ اس نے لیسکو کوادا نہیں کئے۔واضح رہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button