
گھریلو تشددو سماجی مسائل کی شکار خواتین، بزرگ افرادا ور ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور بے گھر بچوں کو ترجیحی خدمات مہیا کی جائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس تحفظ مراکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں منڈی بہاؤ الدین پولیس کی ٹیم نے آئی جی پنجاب کو چھ ماہ کی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مرکز منڈی بہاؤالدین نے 881 شہریوں کو پولیسنگ، سوشل ویلفیئر کی سروسز فراہم کیں،انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم 07 اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کرکے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ بنایا،سماجی عدم تحفظ کے شکار 201 کی امداد، 432 کریکٹر سرٹیفیکیٹ، 124گمشدگی رپورٹ, 35 کرائم رپورٹ،14 لوگوں کو کاپی آف ایف آئی آر اور 75 کی جنرل پولیس ویریفیکیشن کی گئی۔ اسی طرح ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے 38 افراد، 29 بے گھر بچوں اور نشے کے عادی 38 افرادکو علاج معالجے سمیت مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔قوت سماعت اور گویائی سے محروم 61 افراد اور 38 افراد کو اولڈ ایج ہوم اور 21 ذہنی معذور افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ انچارج تحفظ مرکز نے کہاکہ ہہر گذرتے ماہ کے دوران پولیس تحفظ مرکز منڈی بہاؤ الدین سے استفادہ کرنے والے شہریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز منڈی بہاؤالدین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پولیس تحٖفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے

مشکلات کے شکار زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے بالخصوصگھریلو تشددو سماجی مسائل کی شکار خواتین، بزرگ افرادا ور ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور بے گھر بچوں کو ترجیحی خدمات مہیا کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز تحفظ مرکز کی کارکردگی کو خود مانیٹر کریں، دیگر اداروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور کوارڈی نیشن کو بہتر بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز سٹاف، وکٹم سپورٹ افسر اور مستفید ہونے والے شہریوں اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی افراد سے بھی ملاقات کی۔تقریب میں اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔







