سٹیصحت

حکیم سعید ایسی شخصیت جنہوں نے نونہالوں کے مستقبل کے لیے بے پناہ کام کیا۔ سید ذوالفقار حسین

شہید حکیم محمد سعید نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی تمام عمر وقف کردی۔ سید علی بخاری

حکیم سعید مرحوم کی یاد میں ہمدرد سنٹر میں خصوصی تقریب میں ندیم شہزاد، حکیم وقاص ہمدانی، حکیم طاہر قیوم فہیم چوہدری خواجہ وسیم و دیگر کی شرکت۔۔

لاہور (خبر نگار ) شہید حکیم محمد سعید نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی تمام عمر وقف کردی نئی نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار مقررین نے ہمدرد سینٹر لاہور میں شہید حکیم محمد سعید کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا تقریب کی صدارت کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کی اس موقع پر وائس آف جرنلسٹ پاکستان کے صدر ندیم شہزاد علی حکیم وقاص احمد ھمدانی حکیم طاہر قیوم فہیم چوہدری خواجہ وسیم سعید عادل عمران سید عامر چن زیب اور دیگر نے شرکت کی سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ حکیم سعید ایک ایسی شخصیت تھے کہ جنہوں نے معاشرے خصوصاََ نونہالوں کے روشن مستقبل کے لیے بے حد کام کیا ندیم شہزاد علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمدرد فری موبائل ڈسپنسریز رمضان راشن اور کمبلوں کی تقسیم کا سلسلہ اس خوبصورت انداز سے چلایا جا رہا ہے کہ حکیم صاحب مرحوم کے لیے وہ صدقہ جاریہ ہے تقریب کا آغاز قاری حسنین قادری جبکہ نعت رسول ﷺ وقاص احمد ہمدانی نے پڑھی سید علی بخاری نے کمپئیرنگ کے فرائض نبھاۓ اور اختتام پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button