سٹی

ڈی ایس ریلوے لاہور نے عمدہ کارکردگی پر 15 ملازمین میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے

حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ 12 کمرشل جبکہ 3 مکینیکل ملازمین میں تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی سی او رباب ملک، ڈی ایم ای محمد عمران سمیت ڈی پی او اروا خان بھی موجود تھیں۔

لاہور (سپیشل رپورٹر) ریلوے میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کو حسن کارکردگی سرٹیفیکٹ کی تقسیم کے جاری سلسلے کے حوالے سے 12 کمرشل جبکہ 3 مکینیکل سٹاف میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل نے ملازمین میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمرشل آفیسر رباب ملک، ڈویژنل مکینیکل آفیسر محمد عمران کےعلاوہ ڈویژنل پرسانل آفیسر اروا خان بھی موجود تھیں۔ کمرشل ڈیپارٹمنٹ سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کرنے والوں میں کمرشل انسپیکٹر لیاقت علی، کلیم انسپیکٹر محسن رزاق، کاشف اکرم ایس ٹی ای، محمد ارشاد ایس ٹی ای، محمد اسلم ایس ٹی ای، شہزاد مقصود بکنگ کلرک، طالب جمالی بکنگ کلرک، بلال احمد کمرشل برانچ، سید حسنین علی کمرشل برانچ، نوید احمد کمرشل برانچ، یوسف مسیح خاکروب, محمد ارشد نائب قاصد ڈی سی او آفس جبکہ مکینیکل ڈیپارٹمنٹ سے عمران یعقوب ہیڈ ٹرین ایگزامینر، طارق محمود سینئر ٹرین ایگزامینر کے علاوہ محمد فیاض ایس ایس فٹر شامل تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے تعریفی سرٹیفکیٹ پانے والوں کو شاباش دی اور کہا کہ اپنے فرائض منصبی اور بھی محنت اور لگن کے ساتھ ادا کریں۔ تعریفی سرٹیفکیٹ پانے والوں نے اس حوصلہ افزائی پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد جنیف گل سمیت افسران کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button