پاکستانجرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کاعلیٰ الالصبح کرائم کنٹرول جائزہ اجلاس

ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا. کرپشن، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا. ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران

لاہور(خبر نگار ، کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران کی زیر صدارت علیٰ الالصبح پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرائم کنٹرول جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزودیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران و اہلکارمحکمہ پولیس کے وقار اور نیک نامی کا باعث بنیں۔ کرپشن، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔فرائض میں غفلت وکوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جاری کردہ پالیسیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔امن و امان کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔شہر لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جاری آپریشن کومزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران و جوان کرائم گراف نیچے لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں۔کرائم پاکٹس پرگشت کا موثر نظام وضع کیا جائے۔پتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بالا امتیاز کاروائی کی جائے۔ ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،قبضہ مافیا، قحبہ خانوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او کو عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے دوپہر تین سے شام پانچ بجے تک تھانوں میں موجود رہنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا ایف آئی آر کا بروقت اندراج یقینی بنایا جائے۔

61 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button