جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل کے ازالے میں جن افسران نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں پر متعلقہ برانچ سربراہان کو فوری کاروائی کی ہدایت. پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر رکن کی بہترین ویلفیئر میری ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن اور ویلفیئر امور سے متعلقہ کیسز میں ملازمین کو میرٹ کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہریوں کی درخواستوں پرآئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے ازالے میں جن افسران نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل موثر سپرویژن سے مقامی سطح پر ہی حل کیے جائیں۔
کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی فیملیز سے بھی ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے فیملیز کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں پر متعلقہ برانچ سربراہان کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے جس کے ہر رکن کی بہترین ویلفیئر میری ترجیحات میں شامل ہے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز مقامی سطح پر ملازمین کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button