پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین کے کوکلئیر امپلانٹ سرجریز سے صحت مند ہونے والے بچوں سے ملاقات

آئی جی پنجاب اب تک 13 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے فنڈز جاری کر چکے ہیں۔

کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد پولیس ملازمین کے یہ بچے سننے کے قابل اور نارمل زندگی گذار رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے مزید 05 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 75 لاکھ روپے جاری کر دئیے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد سننے کے قابل ہونیو الے کم سن بچوں اور انکے والدین پولیس ملازمین سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ان سے پوسٹ سرجری علاج بارے دریافت کیا۔ بچوں کے والدین نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کے بعد ان کے جگر گوشے سننے کے قابل ہیں اور نارمل بچوں کی طرح زندگی گذار رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پولیس ویلفیئر فنڈ کو بالخصوص کانسٹیبلری اور انکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کر چکے ہیں اور اب تک 13 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے فنڈز جاری کر چکے ہیں، تین بچوں کی سرجریاں ہوچکیں جبکہ باقی کی آئندہ چند دنوں میں ہوجائیں گی۔
آئی جی پنجاب نے مزید 05 پولیس ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 75 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل اکرام اللہ کے بیٹے محمد لال فرید کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 15 لاکھ جبکہ کانسٹیبل عبدالوہاب کے بیٹے عبدالہادی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 15 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ لودھراں کے کانسٹیبل عبدالجبار کی بیٹی امینہ عبدالجبار کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے،فیصل آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالرحمن کی بیٹی امینہ شہزادی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل محمد اعجاز کی بیٹی نمرہ اعجاز کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔پانچوں بچوں کی سرجریاں ایورکئیر ہسپتال کے ساتھ پنجاب پولیس کے ایم او یو کے تحت ایور کئیر ہسپتال میں کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جو ملازمین اپنے جگر گوشوں کا علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر مدد فراہم کر رہے ہیں اور ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل بھی موجو د تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button