
تفصیلات کے مطابق كيسكوکی جانب سے بلوچستان بھر میں كارروائياں جا ری ہیں۔ كوئٹہ شہر ميں 83 شنٹ وٹيمپرڈ ميٹرزاتار ديئے گئے ہیں جبکہ لورالائی، سبی، خضدار اور مکران سرکل میں 439 نادہندگان كے كنكشنز عدم ادائيگی پر منقطع كردئيے گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوروں كيخلاف قانونی كارروائی كے ليے اب تک 1108 درخواستيں جبکہ بجلی چوروں كيخلاف 424 ايف آئی آر رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
بجلی چوروں كو 61 لاكھ 13 ہزار يونٹ جرمانے کی مد ميں چارج كئے گئے ہيں۔
جرمانے کی مد ميں 26 كروڑ 96 لاكھ 5 ہزارروپے بھی وصول كئے جاچكے ہيں۔







