پاکستانسٹیسیاست

مسلم لیگ ن کے راہنما سابق صوباٸی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی طرف سے چوہدری کاشف نواز رندھاوا کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور (خبر نگار)فالکن کلب گلبرگ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما رانا مشہود احمد خان نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نومنتخب چیف آرگناٸزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں حافظ یونس آزاد۔ ماجد ظہور۔سلمان غنی۔حفیظ اللہ نیازی۔ امتیاز مجاہد۔حافظ بابر فاروق رحیمی۔رانا نصراللہ خان ۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد۔ڈاکٹر اسد۔رانا اسداللہ خان۔ حاجی نواز مغل ۔عابد بٹ۔عمر بٹ ۔نصیر احمد، ، عمر اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ رانا مشہود نے کاشف نواز رندھاوا کی سیاسی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں جمعیت اہل حدیث نے وطن عزیز کی بقا اور ترقی کے سفر پر مسلم لیگ ن لیگ کا ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پروفیسر ساجد میر کی طرف سے کاشف نواز رندھاوا کو چیف آرگناٸزر بنانے کا فیصلہ خوش آٸندہے۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اس وقت منفی پروپیگینڈا کا شکار ہورہا ہے، ہمیں ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے ہمہ وقت پرپیگینڈا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئیے۔ پروفیسر ساجد میر اور میاں نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو معاشی مشکل نکالیں گے اور اسے مستحکم بناٸیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی سطح پر اتحاد کے قائم ہونےسے ملکی ترقی۔استحکام۔اور دینی اقدار کا تحفظ ہوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button